لاہور میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے داؤد نامی نوجوان پستول کے ساتھ ایکشن کرتے ہوئے آنکھ میں گولی لگنے سے جاں بحق


  
لاہور کے علاقے سندر میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے مبینہ طور پر گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق داؤد نامی نوجوان اپنے دوست کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو شوٹ کررہا تھا    ویڈیو بنانے کے دوران نوجوان پستول کے ساتھ ایکشن کررہا تھا کہ غلطی سے گولی چل گئی جو اس کی آنکھ میں لگی  نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا ۔
مقامی پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے, پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان داؤد پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔ یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پیش آیا تھا جہاں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے 22 سالہ لڑکی کی جان لے لی تھی۔   ,,,,,
لڑکی ویڈیو بنانے کے دوران پستول تان کر کھڑی تھی کہ اچانک گولی چل گئی جس سے موقع پر ہی وہ جان کی بازی ہار گئی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو کے دوران گولی چلنے سے لڑکی کی ہلاکت ہوئی۔  ,,,,,,,,,,
گزشتہ ماہ پنجاب کے علاقے بہاولنگر میں بھی ایک نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے نہر میں ڈوبنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوانوں کی اموات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران موت کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔     ,,,.....

Comments

Popular posts from this blog

حقیقت کی دنیا

پاکستان میں تازہ ترین 5 جی کال شروع ہوگئی ہے

ترکی میں زلزلے سے تباہی: جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی