اب ہو گا ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ، وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بڑا قدم اٹھا لیا
وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔: وزیراعظم نے اوپن بیلٹ کے ذریعئے سینیٹ الیکشن کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تین ماہ کے اندر قانونی اصلاحات لانے کی مہلت دے دی ہے۔......
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں نتائج کا ڈر نہ ,,,,,,,,,,
انتخابی اصلاحات نظام کے لئے ضروری ہیں چاہے ہمیں نقصان کیو نہ ہو سینیٹ الیکشن خفیہ نہیں ہونا چاہیے۔وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے الیکشن اصلاحات پر تفصیلی غور کیا۔ وفاقی وزیرانسدادمنشیات اعظم سواتی نے انتخابی اصلاحات پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ملکی روایات اور سیاسی مفادات کے برعکس ملکی مفاد میں فیصلے کررہے ہیں۔
Comments
Post a Comment